ایک نیوز:تنخواہ دارطبقے پر ٹیکس کا معاملہ وزیراعظم شہبازشریف نے انکم ٹیکس میں ریلیف کا عندیہ دے دیا۔
ذرائع وزیر اعظم آفس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے معاشی ٹیم کو انکم ٹیکس شرح میں تبدیلی کا ٹاسک دیا ہے، ٹاسک کا مقصد تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینا ہے، ماہانہ ایک لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر انکم ٹیکس کی شرح میں نظر ثانی پر غور جاری ہے۔
بجٹ میں ایک لاکھ تک ماہانہ تنخواہ پر انکم ٹیکس 2.5 فیصد لگایا گیا تھا اس انکم گروپ پر ڈھائی فیصد ٹیکس جزوی یا مکمل واپس لیے جانے کا امکان ہے ۔
ٹیکس ریلیف سے اس انکم گروپ کے افراد پر 40 ارب روپے کا بوجھ کم ہوگا ٹیکس میں کمی سے ہونے والے نقصان کوترقیاتی بجٹ میں کمی سے پورا کیا جائے گا ، وزیراعظم اس ضمن میں جلد آئی ایم ایف کو بھی اعتماد میں لیں گے ۔
وزیراعظم نےوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو بھی آئی ایم ایف سے بات کرنے کی ہدایت کی ہے۔