مودی کے جارحانہ عزائم :مقبوضہ کشمیر میں خطرے کی گھنٹی بج گئی

Aug 03, 2023 | 23:29 PM

ایک نیوز :مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر ستیا پال ملک نے مودی کے جارحانہ عزائم سے متعلق خطرے کی گھنٹی بجا دی۔
تفصیلا ت کےمطابق مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر ستیا پال ملک نے مودی کے جارحانہ عزائم سے متعلق خطرے کی گھنٹی بجا دی۔انہوں نے کہا کہ ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میں ہونے والے ہندو مسلم فسادات بھی پہلے سے طے شدہ ہیں، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرستیا پال ملک نے کہا ہے کہ منی پور میں جاری خانہ جنگی بھی مودی کی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے۔ 
ان کا کہناتھا کہ ہندو مسلم فسادات اور پاکستان مخالف بیانیہ 2024 کے انتخابات تک شدت اختیار کر جائے گا،مودی نے پلوامہ واقعے کو انتخابی کامیابی کے لیے استعمال کیا، ضہ کشمیربارود کہاں سے آیا، ہوائی جہاز کیوں نہیں دیا گیا، سابق گورنر نے مودی سے پلوامہ واقعے کی انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کا بھی مطالبہ کر دیا۔مودی 2024 انتخابات سے قبل پلوامہ طرز کا ایک اور ڈرامہ رچائے گا۔

مزیدخبریں