وزیر اعظم نے قومی اسمبلی تحلیل کرنےکی تاریخ دے دی

Aug 03, 2023 | 22:36 PM

ایک نیوز :وزیر اعظم شہبازشریف نے اتحادیوں کوقومی اسمبلی تحلیل کرنےکی تاریخ دے دی۔
ذرائع کےمطابق اتحادیوں کے اعزاز میں عشائیے میں وزیراعظم نے 9 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ دے دی۔وزیر اعظم نے اتحادی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسمبلی توڑنےکی سمری 9 اگست کو بھیج دیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے وزیر اعظم کا کہنا تھا نگران وزیر اعظم کے نام کے لیے کل سے مشاورت ہو گی اور آئندہ 2 سے 3 روز  میں مشاورت مکمل کر لیں گے۔

خیال رہے کہ موجودہ قومی اسمبلی کی مدت 12 اگست کی رات 12 بجے ختم ہو رہی ہے اور چند روز قبل وفاقی وزیر برائے آبی وسائل خورشید شاہ نے بھی ایک بیان میں کہا تھا کہ 9 اگست کو قومی اور صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کی سمری صدر کو بھیج دیں گے۔

مزیدخبریں