سندھ میں نگران سیٹ اپ کیلئے مشاورت شروع 

Aug 03, 2023 | 22:17 PM

ایک نیوز :سندھ میں نگران حکومت کے قیام کیلئےاپوزیشن نے صوبے میں مشاورت شروع کردی۔
تفصیلات کےمطابق سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر رعنا انصار کی قیادت میں وفد نے جی ڈے اے رہنمائوں سے ملاقات کی ،سندھ میں نگران سیٹ اپ پر مشاورت کے لیئے چار رکنی کمیٹی بنادی۔ کراچی میں فنکشنل لیگ ہاوس پر ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت میں اپوزیشن لیڈر رعنا انصار نے کہا کہ 15 سالوں سے سندھ محرومیوں کا شکار ہوں باہمی مشاورت کے ساتھ نگران وزیر اعلیٰ  کا کل اعلان کرینگے ،جی ڈے اے رہنما ڈاکٹر صفدر علی عباسی نے کہا کہ  پی پی والے سندھ کی اور کتنی تباہی چاہتےہیں۔۔ ایم کیوایم سندھ میں اپوزیشن ہےنگران حکومت کے ناموں پر مشاورت جاری ہے۔

مزیدخبریں