متحدہ عرب امارات میں ژالہ باری، بارشیں ، شارجہ میں اورنج الرٹ

متحدہ عرب امارات میں ژالہ باری، بارشیں ، شارجہ میں اورنج الرٹ
کیپشن: متحدہ عرب امارات میں ژالہ باری، بارشیں ، شارجہ میں اورنج الرٹ

ایک نیوز :متحدہ عرب امارات کے متعدد علاقوں میں شدید بارشیں ،ژالہ باری  شارجہ میں اورنج الرٹ جاری کردیا گیا۔ 

تفصیلات کےمطابق متحدہ عرب امارات کے اکثر علاقوں میں شدید بارشیں جاری ہیں ۔کئی علاقوں میں ژالہ باری سے سڑکیں ڈھک چکی ہیں ۔

شارجہ میں بالخصوص شیخ خلیفہ بن زید روڈ پر المدام میں شام ساڑھے چار بجے کے قریب شدید بارش اورژالہ باری ریکارڈ کی گئی۔

امارات کے الروایدہ، الفایا اور البحیس کے علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔

شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ شدید ضرورت کے بغیر گھر سے نہ نکلیں جبکہ سڑک پر موجود ڈرائیوروں سے کہا گیا کہ وہ زیادہ محتاط رہ کر سفر کریں۔