قومی ٹیم کی سیکیورٹی کا معاملہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے اٹھانے کا فیصلہ

Aug 03, 2023 | 19:01 PM

ایک نیوز :ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے اجلاس میں،حکومت نے قومی ٹیم کی سیکیورٹی کا معاملہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

تفصیلا ت کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹوکی زیر صدارت اجلاس ہوا ،حکومت نے قومی ٹیم کی سیکیورٹی کا معاملہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے بھارت میں سیکیورٹی پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائیگا۔سیکیورٹی کی گارنٹی ملنے پر ٹیم بھارت جائے گی،پاکستان کرکٹ بورڈ معاملے کو آئی سی سی کیساتھ اٹھاے گا،ذکا اشرف حکومت کے تحفظات سے آئی سی سی کو آگاہ کریں گے ۔

مزیدخبریں