پاکستان سٹریٹ چائلد فٹبال ٹیم کو ناروے میں بڑی فتح

Aug 03, 2023 | 18:09 PM

ایک نیوز :پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے نارورے کپ میں ناک آؤٹ راؤنڈ کا میچ جیت لیا۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان کی جیت پر ناروے میں مقیم پاکستانیوں نے جشن منایا۔پاکستان کی جانب سے کپتان طفیل شنواری نے پہلے ہاف میں دو گول، فیصل اور عبدالوھاب نے ایک ایک گول کیا۔

 قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں ناروے کے کلب مول دے کو 4-0سے شکست دی۔پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم راؤنڈ آف تھرٹی ٹو میں اپنا دوسرا میچ آج شام تھری سیل کے خلاف کھیلے گی۔

مزیدخبریں