ایک نیوز : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت کل صبح 8:30 تک ملتوی کر دی گئی۔
تفصیلات کےمطابق ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے پی ٹی آئی کی وکیل آمنہ علی کو روسٹرم پر بلایا جج ہمایوں دلاور نے وکیل آمنہ علی سے استفسارکہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے کیا اپڈیٹ ہے،پی ٹی آئی کے وکیل نے بتایا کہ دلائل مکمل ہو چکے ہیں فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے ہیں کہ فیصلہ ابھی سناتا ہوں۔
الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ ہائیکورٹ میں فیصلہ سننے کیلئے انتظار کیا جا رہا ہے ایک منٹ اوپر ہونے پر اعتراض اٹھایا جاتا ہے۔ جج ہمایوں دلاورنے کہا کہ ایسا کرتے ہیں کیس کو کل صبح 8:30 بجے کیلئے رکھ لیتے ہیں۔عدالت نے کیس کی سماعت کل صبح 8:30 تک ملتوی کر دی۔