ایک نیوز :نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب پبلک لائبریری،وزیر خان، بارہ دری،ٹولنٹن مارکیٹ اور بادشاہی مسجد کے دورے کئے ۔
تفصیلات کے مطابق محسن نقوی نے پنجاب پبلک لائبریری کے ریکارڈ روم، ریڈنگ روم، انگلش سیکشن، کمپیوٹر لیب اور دیگر شعبوں کا معائنہ کیا،محسن نقوی نے ریکارڈ روم میں قدیم پیسہ اخبار کی فائل طلب کی اور اس کا مطالعہ کیا،اس موقع پر محسن نقوی کا کہناتھا کہ پیسہ اخبار صحافتی تاریخ کا اثاثہ ہے، اسے محفوظ کرنا اور سنبھالنا ہمارا فرض ہے۔ محسن نقوی نے ریڈنگ روم میں مقابلے کے امتحان کی تیاری کرنے والے طلبہ سے بات چیت کی۔پنجاب پبلک لائبریری کی تعمیر و مرمت اورتزئین وآرائش کا جامع پلان بھی طلب کرلیا، ریکارڈ روم کی مخدوش عمارت کو منہدم کرکے ازسر نو تعمیر کا حکم دیدیا۔
دوسری جانب محسن نقوی نے وزیر خان بارہ دری کی اصل حالت میں بحالی کا حکم دیا،ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کو بحالی کا پلان جلد پیش کرنے کی ہدایت کردی ۔وزیراعلیٰ محسن نقوی کا ریڈنگ روم میں تیز رفتار انٹرنیٹ اور یو پی ایس کی فوری فراہمی کی ہدایت کردی،ریڈنگ روم کی فوری طور پر تزئین وآرائش کی جائے اور طلبا کے لئے سہولتوں میں اضافہ کیا جائے۔ ریڈنگ روم میں مقابلے کے امتحان کیلئے درکار کتب بھی فراہم کرنے کی ہدایت کردی گئی۔وزیراعلیٰ محسن نقوی کا طلبہ کے مطالبے پر میوزیم کی ریفرنس لائبریری کی فیس معاف کرنے اور گنجائش بڑھانے کا حکم دیا ۔
دریں اثنا محسن نقوی نے قدیم ٹولنٹن مارکیٹ کا بھی دورہ کیا،مختلف حصوں کا جائزہ لیا ،محسن نقوی نے ٹولنٹن مارکیٹ میں این سی اے کی طرف سے دستکاریوں اور کھڈیوں پر کپڑا بننے کے عمل کا بھی مشاہدہ کیا، بادشاہی مسجد تبرکات مقدسہ سیکشن،دیگر حصوں اوربرآمدوں کا دورہ کیا،محسن نقوی کی تبرکات مقدسہ کو اعلی معیار کے مطابق محفوظ اور ہر تبرکات مقدسہ کو علیحدہ علیحدہ رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تبرکات مقدسہ کو قرآن گیلری سے ملحق برآمدوں میں منتقل کیا جائے اور برآمدوں کی تزئین وآرائش کی جائے۔بادشاہی مسجد میں آنے والے لوگوں کو عالمی معیار کی سہولتیں ملنی چاہئیں۔بادشاہی مسجد ہمارا تاریخی اور مذہبی اثاثہ ہے۔