’’دوسرا چاہت فتح علی خان آ گیا‘‘سوشل میڈیا صارفین دھانی کے گانے سے ناخوش

’’دوسرا چاہت فتح علی خان آ گیا‘‘سوشل میڈیا صارفین دھانی کے گانے سے ناخوش
کیپشن: ’’دوسرا چاہت فتح علی خان آ گیا‘‘سوشل میڈیا صارفین دھانی کے گانے سے ناخوش

 ایک نیوز :فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی کی تقریب میں گانا گانا کی ویڈیو  سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔
تفصیلات کےمطابق لنکا پریمیئر لیگ کھیلنے کیلئے سری لنکا میں موجود  شاہنواز دھانی ایک تقریب میں گانا گا رہے ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے سوشل میڈیا صارفین دھانی کے ’’بے سرا ‘‘گانے پر زیادہ خوش نظر نہیں آرہے ۔ فاسٹ بولر حسن علی نے شاہ نوازدھانی  کی تقریب میں گانا گانے کی ویڈیو شیئر کی تو سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔کئی صارفین نے انہیں چاہت فتح علی خان سے تشبیہ دی ۔

ایک صارف نے لکھا کہ برائے کرم اس سے مائیک لے لیں مزید برداشت نہیں ہورہا ۔

ایک صارف نے لکھا کہ ایسا کانفیڈنس چاہئے سُر چاہے دور دور تک نا ہو مگر گانا مائیک میں ہی گانا  ۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ماشاءاللہ چاہت فتح علی خان بھی پہلے کرکٹر ہی تھے۔