پھول نگر: پسند کی شادی کرنے والا جوڑا نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل

پھول نگر: پسند کی شادی کرنے والا جوڑا نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل

ایک نیوز: پھول نگر  میں میاں بیوی کے قتل کی لرزہ خیز واردات پیش آئی جس میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے جوڑے کو قتل کردیا۔

رپورٹ کے مطابق پھول نگر میں ملتان روڈ گلشن اڈہ کے قریب  میاں بیوی کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ میاں بیوی کا تعلق نواحی گاؤں کاویں ملیاں سے ہے ۔ مقتول ذوالفقار نے پسند کی شادی کی تھی، میاں بیوی گلشن اڈہ کے قریب ڈیرہ میں رہائش پذیر تھے۔

 پولیس کا کہناہےکہ واقعہ دیرینہ رنجش یا دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ کرائم سین ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-03/news-1691058905-1888.mp4

ایک اور واقعہ میں پھول نگر  کےتھانہ صدر کی حدود بی ایس لنک نہر جمبر سے 2  لاشیں برآمد ہوئی ہیں، نہر سے ملنے  والے افراد کی عمریں 60 سے 70 سال کے درمیان ہیں۔ کار سواروں نے قتل کے بعد لاشوں کے ساتھ پتھر باندھ کر نہر میں پھینکا۔

 ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر دونوں لاشوں کو نکال کر پولیس کے حوالے کر دیا  ہے، مقامی پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ کر مصروف تفتیش ہیں۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-03/news-1691059164-7468.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-03/news-1691059164-8843.mp4