سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  ضمانت کے لئے آج عدالت پیش ہونگے

Aug 03, 2023 | 15:02 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز:   وائٹ ہاؤس کے  سابق  مکین سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  ضمانت کے لئے آج عدالت میں حاضر ہوں گے۔
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کی  آج  پہلی عدالتی پیشی متوقع ہے،اس میں وفاقی استغاثہ کی طرف سےٹرمپ   خلاف الزامات کا ایک خاکہ پیش کیا جائے گا اور جج ٹرمپ  کی ضمانت کی شرائط طے کرے گا۔ ٹرمپ ایک درخواست داخل کر سکتے ہیں۔

دریں اثناء ایک جج مقدمے کی سماعت سے پہلے ''پری ٹرائل موشن‘‘ کا ایک شیڈول تیار کرے گا،استغاثہ دستاویزات اور دیگر ثبوت دفاعی وکلاء کے حوالے کرے گا۔ یہ کئی مہینوں تک جاری رہنے والا عمل ہو سکتا ہے۔آنے والے مہینوں میں ٹرمپ کے وکلاء ممکنہ طور پر فرد جرم کو برخاست کرنے کی تحریک دائر کریں گے لیکن اس کا موقع فوجداری مقدمات میں شاذ و نادر ہی دیا جاتا ہے۔
 یادرہے گزشتہ منگل یکم اگست کو امریکا کے وفاقی محکمہ انصاف کی تحقیقات کے نتائج کے مطابق وفاقی گرینڈ جیوری کی طرف سے ڈونلڈ ٹرمپ  پر 2020  کے انتخابات کو الٹانے کی کوششوں اور یو ایس کیپیٹل میں 6 جنوری کو ہونے والی بغاوت کے سلسلے میں مجرمانہ الزامات پر فرد جرم عائد کر دی گئی  تھی ۔
سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد کی جانے پر جو بائیڈن کی طرف سے  خاموشی اختیار کی گئی۔ وائٹ ہاؤس اور صدر جو بائیڈن نے فرد جرم کے اعلان کے بعد کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا اور رپورٹرز کے سوالات کا جواب نہیں دیا

مزیدخبریں