ایک نیوز: عدالت نے پی ٹی آئی رہنماء شہریار آفریدی ،انکے بھائی فرخ جمال سمیت دس کارکنان کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی رہنماء شہریار آفریدی اور انکے بھائی فرخ جمال کی نظر بندی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،کیس کی سماعت جسٹس انوارالحق پنُو نے کی۔ عدالت کے طلب کرنے پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے شہریار آفریدی سمیت دس پی ٹی آئی کارکنان کے کے نظر بندی آرڈر معطل کردئیے۔ عدالت نےشہریار آفریدی انکے بھائی سمیت دس کارکنان کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے شہریار آفریدی کو کسی اور کیس میں گرفتاری کیلئے سات دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی ہے۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملک میں جو کچھ ہورہا ہے انتہائی افسوس ناک ہے، خدا کیلئے ملک کو آگے چلنے دیں۔ہم خود ہی اپنا مزاق اور تمسخر اڑا رہے ہیں۔