پرویز الہی کی مشکلات میں اضافہ، برسوں پرانا دوست وعدہ معاف گواہ بن گیا

Aug 03, 2023 | 12:53 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی مشکلات میں اضافہ،مزیدگھیرا تنگ ہو گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعلی کا برسوں پرانا دوست ہی پرویز الہی کیخلاف  کرپشن پر وعدہ معاف گواہ بن گیا ہے۔پرویز الہٰی کے دوست افگن فاروق نے اینٹی کرپشن حکام کو بیان قلمبد کروا دیا ہے۔اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہےکہ گجرات پرانی جی ٹی روڈ سے لکھنووال تک 29 کلومیٹر تعمیر کی جانیوالی سڑک کی مد میں رشوت دی گئی ہے۔

پرویز الہی کے دوست افگن فاروق نے بیان دیا ہےکہ 2 ارب کے منصوبے میں 25 کروڑ دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔منصوبہ کے ٹھیکہ پر 2022 میں میرے سامنے پرویز الہی کو 5کروڑ دیئے گئے۔5کروڑ روپے یوریا کھاد کے سفید توڑوں میں ایک ایک کروڑ کے پانچ پیکٹوں میں رقم ادا ہوئی، پرویز الہیٰ نے رقم پیکٹوں سے نکال کراپنے سامنے گنوائی۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-03/news-1691049015-2373.mp4

اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہےکہ مقدمہ اپریل میں ریڈ ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عبدالوقار کی مدعیت میں درج کیا گیاتھا۔ایف آئی آر میں پرویز الہٰی سمیت پرسنل سیکرٹری مونس الہیٰ سہیل اعوان،ٹھیکدار حاجی طارق سمیت سرکاری افسران کو نامزد کیا گیا۔ایف آئی آر میں سرکاری افسران میں ایکسین ہائی وے عظمت حیات،اشفاق احمد ایس ڈی او ہائی وے،سیلمان احمد سب انجینئر ہائی وے شامل تھے۔

مزیدخبریں