ایک نیوز: گھریلو تشدد کا نشانہ بننے والی رضوانہ کی صحت میں نمایاں بہتری آنے لگی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پر نسپل پروفیسر سردار الفرید ظفر کا کہنا ہےکہ رضوانہ کے پلیٹلٹس 12 ہزار سے بڑھ کر 80 ہزار ہو گئےہیں۔سانس کی بحالی میں قدرے بہتری کے بعد اکسیجن کی سپلائی کم کر دی ہے۔ خون انفیکشن کم ہو رہا ہے جس کے بعد بازو کی سرجری ہو گی ۔
پر نسپل پروفیسر سردار الفرید ظفر کا کہناہےکہ نگراں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر رضوانہ کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔امید ہے کہ رضوانہ کی صحت آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بہتر ہو گی۔