ایک نیوز: لاہور پنجاب پولیس کل (04 اگست) کو قومی یوم شہدا پولیس عقیدت و احترام اور روایتی جوش و جذبے سے منائے گی۔
رپورٹ کے مطابق لاہور سمیت تمام اضلاع میں پولیس شہدا کی یاد میں خصوصی تقاریب منعقد کی جائیں گی جس میں شہدا کی فیملیز کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا جائے گا۔یوم شہدا پولیس کی مرکزی تقریب الحمرا ہال لاہور میں ہوگی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور شرکت کریں گے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہےکہ یوم شہدا پولیس کو منانے کا مقصد قوم کے ہیروز کی بے مثال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ پنجاب پولیس اپنے بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیوں کو شایان شان خراج تحسین پیش کرے گی۔ایسی فورس کا کمانڈر ہونے پر فخر ہے جس کے 1600 بہادر سپوتوں نے ملک و قوم کی سربلندی کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ڈی آئی جی ویلفیئر نے تمام اضلاع اور یونٹس کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔