توشہ خانہ کیس: 'ایسے سمجھا جائے، کبھی سنا ہی نہ گیا ہو'، تحریری حکمنامہ جاری

توشہ خانہ کیس: 'ایسے سمجھا جائے، کبھی سنا ہی نہ گیا ہو'، تحریری حکمنامہ جاری
کیپشن: Tosha Khana case: 'It should be considered, never heard of', written order issued

ایک نیوز: سپریم کورٹ نے توشہ خانہ کیخلاف کیس کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ ابھی تک کیس کے میرٹس پر دلائل نہیں دیے گئے۔ ممکن ہے 3رکنی بنچ گرمیوں کی چھٹیوں کے سبب آئندہ سماعت پر دستیاب نہ ہو۔

حکمنامے میں لکھا ہے کہ اس کیس کو ایسے سمجھا جائے کبھی سنا ہی نہ گیا ہو۔ حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ 4 اگست کو کیس ایسے بنچ کے سامنے مقرر کیا جائے جو دستیاب ہو۔