ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار خدیجہ شاہ اورعالیہ حمزہ سمیت 140 ملزمان کی ضمانتوں پر کارروائی ملتوی کر دی ہے۔
رپورٹ کےمطابق جناح ہاؤس مقدمہ میں گرفتار تحریک انصاف کے ورکرز کا امتحان ابھی طویل لگتا ہے۔لاہور ہائیکورٹ نے گرفتار ملزمان خدیجہ شاہ اور عالیہ حمزہ سمیت 140 ملزمان کی ضمانتوں پر کارروائی ملتوی کردی ہے۔
دو رکنی بینچ کی عدم دستیابی کے باعث کازلسٹ منسوخ کردی گئی ہے۔دو رکنی بینچ کے رکن جسٹس فاروق حیدر کے رخصت پر ہونے کے باعث کیس میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ۔
یاد رہے کہ خدیجہ شاہ ،عالیہ حمزہ سمیت 140 ملزمان نے ضمانتوں کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے