ایک نیوز: محکمہ بلدیات نے کوڑا کرکٹ جلانے والے اور سموگ کا باعث بننے والے کیخلاف کارروائیوں کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق محکمہ بلدیات نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں کوڑا کرکٹ جلانے اور سموگ کا باعث بننےوالوں کے خلاف ستمبر 2022سے اب تک کی گئی کارروائیوں کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔سیکرٹری بلدیات کا کہنا ہےکہ کوڑا کرکٹ ،فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف بھاری جرمانوں اور مقدموں کا اندراج کیا جا رہا ہے۔کورا کرکٹ ،فصلوں کی باقیات جلانے اور تجاوزات قائم کرنے والے189 افراد گرفتار کیے گئے ہیں،کوڑا کرکٹ جلانے والے 416افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر ارشاد احمد کا کہنا ہےکہ کوڑا کرکٹ جلانے والے کو اب تک 40لاکھ 62ہزارجرمانہ کیا جا چکا ہے.تجاوزات کرنے والوں کو لوکل گورنمنٹس نے ابھی تک 3کروڑ3لاکھ سے زائد جرمانہ کیا ہے۔ فضائی آلودگی کے خاتمے کے لیے لوکل گورنمنٹس 2لاکھ سے زائد پودے لگا چکی ہیں۔سموگ اور گردو غبار کے تدارک کے لیے واٹر سپرنکلنگ سرگرمیاں بھی تیز کر دی گئی ہیں اس کے علاوہ صوبہ بھر میں تجاوزات کو کم کرکے ٹریفک کی روانی کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔
سیکرٹری بلدیات کا کہنا ہےکہ ریت اور مٹی کی ٹرالیوں کو بغیر ترپال کے روڈ پر لانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ وزیر اعلٰی پنجاب کی ہدایات پر ائیر کوالٹی انڈیکس بہتر بنانے کے لیے بروقت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔سموگ کے خاتمے کے لیے عوام الناس سے گزارش ہے کہ لوکل گورنمنٹس کے ساتھ تعاون کریں۔