راولپنڈی: ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سکولز پرنسپل پر مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی: ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سکولز پرنسپل پر مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
کیپشن: Rawalpindi: Decision to file case against schools principal for violation of dengue SOPs

ایک نیوز: راولپنڈی میں ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سکولز پرنسپل پر مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایجوکیشن نے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی ہے۔ جس کے حوالے سے ڈی سی راولپنڈی نے ایک نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

ڈی سی راولپنڈی کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈینگی ایس او پی پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے، سکول کی حدود سے لاروا برآمد ہونے پر سرکاری و نجی سکولوں کے خلاف مقدمات درج ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ ڈینگی کے افزائشی عمل کی روک تھام کیلئے ایس او پیز کا خیال رکھا جائے۔