سوشل میڈیا پر وطن مخالف پروپیگنڈا کرنےوالوں کے بارے میں عوامی رائے

Aug 03, 2023 | 11:13 AM

ایک نیوز: بیرون ملک میں موجود سیاسی جماعت سے منسلک وہ لوگ جو وطن مخالف اقدامات میں شامل ہوتے ہیں۔ ان کے بارے میں عوام نے رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کی آڑ میں ملک کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کو لگام دینی چاہیے، جو فوج ہماری خاطر بارڈرز پر لڑرہی ہے ، ہمیں اس کو گالی نہیں دینی چاہیے، پاکستانی عوام اپنی آرمی سے بہت زیادہ محبت کرتے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق بیرون ملک میں رہتے ہوئے پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کے بارے میں عوام نے اظہار رائے کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کی آڑ میں ملک کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کو لگام دینی چاہیے، جو فوج ہماری خاطر بارڈرز پر لڑرہی ہے ، ہمیں اس کو گالی نہیں دینی چاہیے، اگر فوج نہ ہوتی تو ہم انگریزوں کے غلام ہوتے، ہمیں ان کی قدر کرنی چاہیے۔ 

عوامی رائے کے مطابق پاکستانی عوام اپنی آرمی سے بہت زیادہ محبت کرتی ہے، ہماری دلیر اور بہادر فوج کی بدولت ہی پوری دنیا ہماری عزت کرتی ہے، جو لوگ ہمارے شہیدوں کے خلاف بات کرتے ہیں وہ ہمارے دشمن ہیں، اگر ہماری فوج نہ ہو تو ہماری حفاظت کرنے والا کوئی نہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے تو ہمارے بچوں کو مروایا ہے، یہ فوج ہی ہے جس نے ہماری حفاظت کی، ساری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، یہ جتنی چاہے کوشش کرلیں ہمارے دلوں میں اختلاف پیدا کرنے کی لیکن فوج ہمارے دلوں میں ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ باہر ممالک میں بیٹھ کر جو ملک مخالف سازشیں کرتے ہیں ہم ان کی پرزور مذمت کرتے ہیں، ہمیں اپنے اداروں پر پورا اعتماد ہے اور ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں، باہر رہنے والے جو ہمارے پاکستانی بھائی ہیں ان سے گزارش ہے کہ ایسی سازشوں کا حصہ نہ بنیں، ایسے لوگ پاکستان کے دشمن ہیں جنہیں پاکستان کے بارے میں بات کرنے کا کوئی حق نہیں۔

مزیدخبریں