پاکستان کے شعبہ معدنیات میں ترقی کے منصوبوں پر ماہرین کا اظہار خیال

Aug 03, 2023 | 10:47 AM

ایک نیوز: حکومت اور فوج کے تعاون سے پاکستان کے شعبہ معدنیات میں ترقی کے منصوبوں کے متعلق ماہرین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں مائننگ اور میٹل انڈسٹری کا ایک عالمی کھلاڑی بن کر اجاگر ہونے کی صلاحیت موجود ہے۔ ریکوڈیک منصوبہ پاکستان میں کامیابی لے کر آئے گا، پاکستان گلوبل انرجی کی منتقلی میں ضروری کاپر اور اہم میٹلز کا نمایاں سپلائر بھی بن سکتا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق کینیڈین ہائی کمشنر لیسلی سکین لون نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ بیرک نے پاکستان اور بلوچستان کی حکومتوں کی شراکت داری سے بلوچستان میں اتنی شاندار سرمایہ کاری کی ہے۔ توقع ہے کہ ریکوڈیک منصوبہ پاکستان میں بڑی کامیابی لے کر آئے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ انہیں اس سرمایہ کاری فورم میں حصہ لینے پر بہت خوشی ہے، دوسری کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے راغب کرنے اور تجارت کو فروغ دینے کے لئے اس سے بہتر کوئی طریقہ نہیں ہوسکتا۔ 

سینئر ایڈوائیزر آر این اے کا کہنا تھا کہ میں یہ جان چکا ہوں کہ پاکستان میں مائننگ اور میٹل انڈسٹری کا ایک عالمی کھلاڑی بن کر اجاگر ہونے کی صلاحیت موجود ہے، پاکستان گلوبل انرجی کی منتقلی میں ضروری کاپر اور اہم میٹلز کا نمایاں سپلائر بھی بن سکتا ہے۔ 

جوائنٹ سیکریٹری پیٹرولیم ڈویژن شہباز طاہر کا کہنا تھا کہ ان منصوبوں کے ذریعے مائننگ اور منرل سیکٹر کے تمام سٹیک ہولڈرز، وفاقی اور صوبائی حکومتیں، تاجر، سرمایہ کار، سیاسی لیڈرشپ ایک ویژن کے ساتھ آگے بڑھے ہیں۔ 

چیف جیولوجسٹ ایف ڈبلیو او فیصل خان نے کہا کہ ہمارے منصوبے پورے پاکستان میں شروع کیے جاچکے ہیں اور وزیرستان میں کاپر کے بڑے پیمانے پر منصوبے چل رہے ہیں۔

مزیدخبریں