ایک نیوز: کراچی علاقے کورنگی میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے کو جعلی قرار دیتے ہوئے تھانہ الفلاح کے ایس ایچ او الفلاح کو گرفتار لیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کورنگی الفلاح تھانے کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 طالب علم بھائیوں کو زخمی کر دیا گیا تھا۔ جس کے بعد ہونے والے تحقیقات میں مبینہ پولیس مقابلے کو جعلی قرار دے دیا گیا۔پولیس کے مطابق واقعے میں ایس ایچ او الفلاح تھانے کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ 3 نامزد اہلکار فرار ہیں۔
مبینہ جعلی مقابلے کی درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق الفلاح پولیس نے نوجوان فہیم اور نور محمد کو جعلی مقابلے میں زخمی کیا۔دونوں نوجوان مستونگ سے کراچی اپنے ماموں کے پاس آئے ہوئے تھے۔ دونوں طالب علموں کو پولیس حراست میں لینے کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی۔ایس ایس پی کورنگی نے ایس پی لانڈھی کو واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا تھا اور تحقیقات کے بعد ایس ایچ او اور 3 اہلکاروں کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
اس کے علاوہ کراچی اورنگی ٹاؤن نمبر ایک، نورانی پارک کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا، زخمی 35 سالہ محمد رفیق کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔