ایک نیوز: گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی لاہور کے اساتذہ اور طلباء نے جناح ہاؤس کا دورہ کیا ہے۔ طلباء نے اپنے دورے کے دوران یقین دلایا کہ وہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی لاہور کے اساتذہ اور طلباء کے وفد نے جناح ہاوٴس کی تباہی پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سیاسی دہشت گردی کی شدید مذمت کی۔
انہوں نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ بابائے قوم محمد علی جناح کی نوادرات کی بے توقیری اور قومی اثاثہ کی پامالی انتہائی شرمناک ہے، بحیثیت طلباء اور پاکستانی شہری ہم نوجوانوں کو نفرت کی بنیاد پر سیاست کرنے والے عناصر کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے، ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
طلباء نے شرپسندوں، سہولت کاروں اور منصوبہ سازوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شرپسند عناصر کو قرار واقعی سزا دی جانی چاہئے۔