ایک نیوز: ماسٹر چابی سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے سستے داموں فروخت کر والا گینگ پکڑا گیاہے۔
رپورٹ کےمطابق لاہور اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف سٹی ڈویژن نے موٹرسائیکل چوروں کو گرفتار کرلیاہے۔، ڈی ایس پی اے وی ایل ایس سٹی ڈویژن عامر سلیم کا کہناہےکہ ملزمان سے 16 لاکھ روپے مالیت کی 13 موٹر سائیکلیں اور 4 رکشے برآمد ہو ئے ہیں۔
گرفتار ملزمان کی شناخت ضیغم اور اشرف کے نام سے ہوئی ہے۔ دوران تفتیش وہیکل چوری کے 17 مقدمات ٹریس کیے ہیں۔ملزمان نےاعتراف کیا ہےکہ لاوارث کھڑی موٹرسائیکل کو ماسٹر چابی سے کھول کر سستے داموں فروخت کرتے تھے۔