ایک نیوز: بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر اور اسلم رئیسانی کے بھتیجے نوابزادہ میر ہارون خان رئیسانی کوئٹہ میں شہید ہوگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 افرادجاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ہارون رئیسانی، براہمدغ لہڑی اور ایک لیویز اہلکار شامل ہیں۔ نواب زادہ ہارون رئیسانی کی شہادت کی تصدیق فیملی ذرائع نے کی ہے۔ نواب زادہ ہارون رئیسانی سابق وزیراعلیٰ نواب اسلم رئیسانی کے بھتیجے اور بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر تھے۔ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے ہارون رئیسانی، براہمدغ لہڑی اور ایک لیویز اہلکار کے جاں بحق ہونے پردکھ کا اظہار کیا ہے اور آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدیداران نے میر ہارون خان رئیسانی کی شہاد ت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔صدر پی ایچ ایف خالد سجاد کھوکھر، سیکرٹری حیدر حسین، سمیت سابق اولمپیئنز اور ہاکی آفیشلز نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
یاد رہے کہ جون میں نوابزادہ میر محمد ہارون رئیسانی کو اسی سال جون میں بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشین کا صدر مقرر کیا گیا تھا،۔نائب صدر پی ایچ ایف اور چیئر مین بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن حاجی لشکری کی صدارت میں ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس ہوا تھا جس میں امجد ستی کے استعفی کو منظور کیا گیا اور میر محمد ہارون رئیسانی کو صدر مقرر کیا گیا ۔