پاکستان کی حمایت میں چینی صدر کے بیان پر بےحد مشکور ہیں، شہباز شریف

Aug 03, 2023 | 09:29 AM

ایک نیوز: وزیراعظم شہبازشریف کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہنا ہے کہ سی پیک کی 10سالہ تقریبات کے موقع پرصدرشی جن پنگ کے پیغام کا شکر گزار ہوں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا صدرشی جن پنگ نےپاکستان کی حمایت اور یکجہتی کا اہم پیغام دیا،بیلٹ اینڈ روڈ تعاون منصوبہ عوامی فلاح بہبود سےمتعلق چینی صدرکے عزم کاعکاس ہے۔ سی پیک کے تحت بنیادی ڈھانچے، توانائی اورسماجی واقتصادی شعبوں میں اہم سنگ میل عبور ہوئے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں شروع کیا گیا بی آرآئی فلیگ شپ منصوبہ حقیقت بن چکا ہے،سی پیک کےدوسرے مرحلے کیلئے مزید توانائی اور جذبے سے کام کرنے کیلئے پرعزم ہوں۔

مزیدخبریں