ایک نیوز: چھ سال سے گینیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کی کوششوں میں لگے رومانین ایتھلیٹ نے بالآخر ایک گھنٹے میں زیادہ پُش اپ لگانے کا ریکارڈ بنا لیا۔
تفصیلات کےمطابق گینیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق لندن میں مقیم رومانیا کے 35 سالہ پوپ لورینٹیو نے ایک گھنٹے میں 3 ہزار 378 ڈنڈ لگا کر ریکارڈ اپنے نام کیا۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے ڈینیئل اسکیلی کے پاس تھا جو انہوں نے گزشتہ ماہ 3 ہزار 249 ڈنڈ لگا کر اپنے نام کیا تھا۔
ادارے کے مطابق پوپ لورینٹیو 2017 سے ریکارڈ توڑنے کیلئے کوششیں کر رہے تھے لیکن ان کی کوششوں کو گینیز ورلڈ ریکارڈز کے معیارات عین مطابق نہ ہونے کی وجہ سے ناقابلِ قبول قرار دیا گیا تھا۔
ایتھلیٹ کا کہنا تھا کہ وہ ماضی کی کوششوں کے رد ہونے کی وجہ سے مایوس نہیں تھے۔
پوپ لورینٹیو نے فی منٹ 56 ڈنڈ کی اوسط سے گزشتہ ریکارڈ کے مقابلے میں 100 سے زائد ڈنڈ لگائے۔
ایتھلیٹ نےایک گھنٹےمیں زیادہ ڈنڈلگاکرعالمی ریکارڈقائم کردیا
Aug 03, 2023 | 07:47 AM