کراچی: مبینہ طور پرکیڑے ماراسپرے سے 2 بچےجاں بحق

Aug 03, 2023 | 04:08 AM

ایک نیوز:کراچی کے علاقے سلطان آباد میں مبینہ طور پرکیڑے مار دوا کے اسپرے سے 2 بچےجاں بحق ہوگئے،2بہنیں ہسپتال میں زیرعلاج ہے۔
تفصیلات کےمطابق کراچی کےعلاقےسلطان آبادنیاحاجی کیمپ کےقریب گھرمیں کیڑےمارسپرےسےزہریلی گیس بھرنےسےبہن اوربھائی جاں بحق ہوگئے،جبکہ2مزیدبہنوں کی حالت بگڑگئی۔
پولیس کے مطابق جاں بحق بہن بھائی کی شناخت 7 سال کے فرحان اور 15سال کی علینہ کے نام سے ہوئی ہے، گزشتہ روز مبینہ طور پر کیڑے مار اسپرے سے 4 بچوں کی حالت خراب ہوئی تھی۔
پولیس کے مطابق والدین بچوں کو بےہوشی کی حالت میں قریبی ہسپتال لے گئے تھے، آج طبیعت زیادہ بگڑنے پر چاروں بچوں کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج دو بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ 11 سال کی نمرہ اور ایک بچی اورابھی زیر علاج ہے۔

مزیدخبریں