کراچی:پٹرول پمپ پرڈاکیتی ،مزاحمت پرگارڈقتل

Aug 03, 2023 | 03:49 AM

ایک نیوز:کراچی میں پٹرول پمپ پرڈاکیتی کےدوران مزاحمت پرگارڈکوقتل کردیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق کراچی کےعلاقےگلبائی کےقریب پٹروا پمپ پر فائرنگ سےسیکیورٹی گارڈہلاک ہوگیا۔
پولیس کےمطابق مقتول گارڈکوپیٹ میں دو گولیاں لگی،جس سےوہ موقع پرہی دم توڑگیا،مقتول کاآبائی تعلق رانی پورسےتھا،ملزم پٹرول پمپ پرلوٹ مارکی نیت سےآیاتھا،ملزم نےموٹرسائیکل سےاترتےہی گارڈسےگن چھیننےکی کوشش کی۔
پولیس کےمطابق گارڈنےگن لوڈکرکےگولی چلانےکی کوشش کی،گارڈکےمزاحمت کرنےپرملزم نےگولی چلادی اورفرارہوگیا،مقتول کی شناخت قمرالدین جونیجوکےنام سےہوئی،ملزم نےسیکیورٹی گارڈکوقتل کرنےکےبعدکیشیئرسےرقم چھیننے کی کوشش کی۔
پولیس کےمطابق ملزم واردات کےبعدموقع سےفرارہوگیا ،واقعہ کےبعدپولیس موقع پرپہنچ گئی اورشواہدبھی اکھٹےکرلئے،مقتول کی لاش کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

مزیدخبریں