ایک نیوز :بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں فائرنگ کے واقعہ میں سابق وزیراعلیٰ نواب اسلم رئیسانی کے بھتیجے نوابزادہ ہارون رئیسانی قتل ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ میں سریاب روڈ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 3 افراد قتل ہوگئے جبکہ 3 زخمی ہوئے۔حکام نے مزید بتایا کہ واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
دوسری جانب ڈائریکٹر جنرل ( ڈی جی ) فوڈ اتھارٹی بلوچستان نعیم بازئی نے بتایا کہ نوابزادہ ہارون رئیسانی بلوچستان فوڈ اتھارٹی میں ڈپٹی ڈائریکٹر تھے، انہیں سرکاری ڈیوٹی کے دوران نشانہ بنایا گیا۔نعیم زئی نے بتایا کہ ہارون رئیسانی سریاب روڈ پر دکانوں کا معائنہ کررہے تھے ، دکان سے ممنوعہ اشیاء برآمد ہونے پر نجی بس ٹرمینل کے مالک کے بیٹے سے تلخ کلامی ہوئی اور اس دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔
فائرنگ سے نوابزادہ ہارون رئیسانی محافظ سمیت جاں بحق ہوگئے جبکہ بس ٹرمینل کے مالک کا بیٹا براہمداد لہڑی بھی جوابی فائرنگ سے جاں بحق ہوا ، اس دوران تین راہ گیر بھی گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے۔