ڈالر کی قدر مزید کم ہوگی، سلیم مانڈوی والا نے خوشخبری سنادی

Aug 03, 2022 | 23:21 PM

ایک نیوز نیوز: پیپلز پارٹی کے رہنما سلیم مانڈوی والا نے ایک نیوز نیوز پر پروگرام کھرا سچ میں میزبان مبشر لقمان سے گفتگو کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان خود اپنے بیانیے کو غلط ثابت کرچکے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر کے معاملے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ وزیراعظم کی منظوری کے بغیر کوئی تعیناتی نہیں ہوسکتی۔  عمران خان کا وطیرہ بن چکا ہے فیصلہ خلاف آنے پر دوسروں پر الزام تراشی کرنا۔ اس لیے اداروں کو برا کہنا کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ 

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں بہت سے دیگر مسائل ہیں، حکومت جن پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ معاملات بہتر ہونے پر عمران خان کے معاملے کو دیکھا جائے گا۔ حکومت ہر چیز سے باخبر ہے، لیکن ملک کو اس وقت سنجیدہ مسائل کا سامنا ہے۔ 

عمران خان کی گرفتاری پر ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے کل اجلاس میں فیصلہ ہوگا۔ اتحادی حکومت میں اتحاد قائم ہے اور اختلافات کی خبریں من گھڑت ہیں۔ تمام فیصلے باہمی اتفاق سے کیے جارہے ہیں۔ بلدیاتی انتخابات کے نتائج بتائیں گے کہ عوام کو حکومت پر اعتماد ہے۔  پی ٹی آئی ہارنے پر دھاندلی کا الزام لگاتی ہے۔ 

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ڈالر بتدریج نیچے جائے گا۔ تاہم وہ کوئی فکس ہندسہ نہیں دینا چاہتے۔ لیکن اتنا ضرور کہیں گے کہ ڈالر کی قدر آئندہ دنوں میں مزید کم ہوگی۔ ڈالر کی قدر میں اب اضافہ نہیں ہوگا۔ جس کے بعد مہنگائی کا طوفان بھی تھم جائے گا اور جن چیزوں کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کررہی ہیں وہ بھی واپس لائی جائیں گی۔ 

مزیدخبریں