چیف الیکشن کمشنر کے نیوٹرل رہنے کی گارنٹی دی گئی تھی؟ عمران خان نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا

چیف الیکشن کمشنر ،نیوٹرل ،گارنٹی ،عمران خان ،پینڈورا باکس
کیپشن: عمران خان، فائل فوٹو

ایک نیوز نیوز: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے نجی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ نیوٹرلز نے سکندرسلطان راجا کے نیوٹرل اور غیرجانبدار رہنے کی گارنٹی دی تھی۔

انہوں نے اعلان کیا کہ وہ الیکشن کمشنر کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل جائیں گے اور الیکشن کمیشن کے باہر بھی پرامن احتجاج کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی دوران احتجاج ریڈ زون میں داخل نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو مسائل سے نکالنے کے لیے صاف اور شفاف انتخابات ضروری ہیں۔

انہوں نے ایک مرتبہ پھر واضح کیا کہ کسی صورت قومی اسمبلی میں نہیں جائیں گے۔ قومی اسمبلی میں جانے کا مطلب ان کی سہولت کاری ہوگا۔