ڈالر کے بعد سونے کی قیمت میں تاریخی کمی ، تمام ریکارڈ توڑ دئیے

Aug 03, 2022 | 19:59 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز: فی تولہ سونا 8600روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 45 ہزار 300 روپے سستا ہو گیا۔

 عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 14 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1766 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ 

 عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کے روز سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 8600 روپے اور 7373 روپے کی کمی ہو گئی۔

 قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، کوئٹہ، پشاور، ملتان، حیدر آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ میں سونے کی قیمت کمی کے بعد 1 لاکھ 45 ہزار 300 روپے کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ دس گرام سونے کی قیمت گھٹنے کے بعد 1 لاکھ 24 ہزار 571 روپے کی سطح پر آ گئی۔

 

مزیدخبریں