انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست جاری،خیبر پختونخوا پولیس کو سب سے زیادہ دہشتگرد مطلوب

Aug 03, 2022 | 19:01 PM

Waleed shahzad

ایک نیوز نیوز:اسلام آباد،1 ہزار 331 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست جاری ،سب سے زیادہ خیبر پختونخوا پولیس کو 850 دہشتگرد مطلوب

ایف آئی اے نے انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی ریڈ بک فہرست جاری کردی ہے، جس میں ایک ہزار 331 دہشت گردوں کے نام شامل کئے گئے ہیں۔

ایف آئی اے کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق خیبر پختونخوا پولیس کو سب سے زیادہ 850 دہشتگرد مطلوب ہیں، جبکہ ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کو 118 دہشتگردوں کی تلاش ہے۔

فہرست کے مطابق بلوچستان پولیس کو 127 اور سندھ کو 138، اسلام آباد پولیس کو 33 جبکہ گلگت بلتستان کو 20 دہشتگردوں کی تلاش ہے,ایف آئی اے کو خود 45 دہشتگرد مطلوب ہیں۔

ریڈ بک کے مطابق مطلوب دہشتگردوں میں ٹی ٹی پی کمانڈر مولانا سردار حیات کے سر کی قیمت 80 لاکھ مقرر کی گئی ہےجبکہ دہشتگرد نورزیب خان کے سر کی قیمت 40 لاکھ روپے لگائی گئی ہے۔

دہشتگرد انعام اللہ اور نعمت اللہ کے سر کی قیمت بھی 40، 40 لاکھ روپے، ضیاء اللہ خان اور محمد سعید کے سر کی قیمت 30، 30 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

ریڈ بک میں شامل دہشتگرد قیصر خان اور ثاقب رحمان کے سر کی قیمت بھی 30، 30 لاکھ روپے جبکہ ٹی ٹی پی ٹارگٹ کلر یاسر کے سر کی قمیت بھی 30 لاکھ مقرر کی گئی ہے۔

مزیدخبریں