آٹھ سال بعد آنےوالےفیصلے میں عجلت ڈھونڈنے والوں پر حیرانی ہے: الیکشن کمیشن

ECP Spokes Person Statement
کیپشن: ECP Spokes Person Statement
سورس: Online

ایک نیوز نیوز:اسلام آباد،ترجمان الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے فارن فنڈنگ فیصلے پر تنقید کی وضاحت میں کہا ہے کہ ہمیشہ کی طرح چند اشخاص گمراہ کن اورجھوٹا پروپیگنڈہ کر رہے ہیں، جبکہ 8 سال بعد آنے والے فیصلے میں عجلت ڈھونڈنے والوں پر حیرانی ہے۔

فارن فنڈنگ کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے، آج تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ وفاقی وزیر قانون کے کہنے پر اور عجلت میں دیا ہے۔

بیان کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے جوابی بیان جاری کیا گیا ہے، جس میں ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ہمیشہ کی طرح چند اشخاص گمراہ کن اور جھوٹا پروپیگنڈہ کر رہے ہیں۔


ترجمان نے کہا کہ پروپیگنڈا کیا گیاکہ  الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ میں عجلت میں دو فیصلے دیئے، 8 سال بعد آنےوالےفیصلے میں عجلت ڈھونڈنے والوں پر حیرانی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اس پروپیگنڈے کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، الیکشن کمیشن نے ایک ہی فیصلہ دیا جو صفحہ بہ صفحہ دستخط شدہ ہے، اور فیصلہ آفیشل ویب سائٹ پر جاری کیا گیاہے۔