امریکا سعودی عرب اورعرب امارات کو 5 ارب ڈالر کا دفاعی نظام فروخت کرے گا

Aug 03, 2022 | 17:11 PM

  ایک نیوز نیوز: امریکا سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو 5 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے بڑے میزائل دفاعی نظام فروخت کرے گا۔

 یاد رہے اتنے بڑے دفاعی سودے کی  منظوری کا اعلان  امریکی صدر جو بائیڈن کے دورہ مشرق وسطی کے دو ہفتوں کے بعد کیا گیا  ۔امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب 300 پیٹریاٹ MIM-104E میزائل سسٹم خریدے گا، جو طویل فاصلے تک آنے والے بیلسٹک اور کروز میزائلوں کے ساتھ ساتھ حملہ آور ہوائی جہازوں کو مار گرانے کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ محکمہ نے بتایا کہ میزائلوں اور اٹینڈنٹ آلات اور پرزوں کی مالیت 3.05 بلین ڈالر ہے۔

اس کے علاوہ امریکہ 2.25 بلین ڈالر میں یو اے ای کو تھاڈ یعنی زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سسٹم فروخت کرے گا۔ 

مزیدخبریں