ایک نیوز نیوز: پنجاب بھر میں بے ہوش کرنے والی دوائی کی شدید قلت کے بعد وفاق نے ہنگامی صورتحال کے پیش نظر بھارت سے انستھیزیا درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
لاہور سمیت پنجاب بھر کے اسپتالوں میں بیہوش کرنے والی دوائی کی شدید قلت ہوگئی ہے، جس کے بعد وفاقی حکومت نے ہنگامی صورتحال کے پیش نظر بھارت سے ‘‘انستھیزیا’’ درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
حکومت ایک سے دو روز میں بھارت سے ‘’ انستھیزیا گیس’ درآمد کی اجازت دے گی، اور بھارت سے بذریعہ جہاز انستھیزیا پاکستان لائی جائے گی، اور اس حوالے سے وفاقی سیکریٹری صحت اور ڈریپ نے بھارتی کمپنیوں کو گرین سگنل دے دیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈالر کی بڑھتی قیمت کے باعث فارما سوٹیکل کمپنیز نے امریکا سے ‘‘انستھیزیا’’ نہیں منگوائی، لاہور کے اسپتالوں میں انستھیزیا کی قلت کے باعث آپریشن رکے ہوئے ہیں۔