فارن فنڈنگ دفن ہوگئی، اتحادی اب میڈیا میڈیا کھیلیں : شیخ رشید

شیخ رشید
کیپشن: Sheikh Rasheed

ایک نیوز نیوز: عوامی مسلم لیگ کےسربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اب فارن فنڈنگ دفن ہوگئی۔

شیخ رشید نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جو آئی ایم ایف سے قرضہ بھی نہ لے سکے ان کی خاک کارکردگی ہے، پانی اور مہنگائی کے سیلاب کے بعد ٹرانسپورٹ بھی بند ہوگئی ہے۔

ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ فارن فنڈنگ دفن اور فیصلہ سپریم کورٹ کے پاس چلا گیا ہے، اتحادی اب چاہیں میڈیا میڈیا کھلیں۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کےکیس اور فارن فنڈنگ کیس میں فرق ہے کیونکہ بیان حلفی اور سرٹیفکیٹ میں فرق ہوتا ہے۔