حکومت پاکستان  بھی  مقبول ترین سوشل میڈیا ایپ پر آگئی

Aug 03, 2022 | 14:04 PM

ایک نیوز نیوز:  چینی سوشل میڈیا سائٹ ٹک ٹاک کی مقبولیت ک اندازہ لگانے کے لئے یہی کافی ہے کہ حکومت پاکستان اب اس پر اکاؤنٹ بنانے پر مجبور ہوگئی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے شارٹ ویڈیو پلیٹ فارم پر بنائے جانے والے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کو فالو کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔ڈیجیٹل میڈیا کے لیے وزیراعظم شہبازشریف کے فوکل پرسن ابوبکر عمر نے گزشتہ روزٹوئٹر پراس ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا لنک شیئر کیا۔اس “سرکاری “ ٹک ٹاک اکاؤنٹ پراپ لوڈ کی جانے والی سب سے پہلی ویڈیو سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے بلوچستان جانے والے وزیراعظم شہبازشریف کی ہے۔سب ٹائٹلز کے ساتھ شیئرکردہ اس ویڈیومیں سیلاب متاثرین سے وزیراعظم کی ملاقات کے علاوہ وہاں کی بےیارومددگار عوام کی مدد کے لیے کیے جانے والے اعلانات بھی نمایاں ہیں۔

ٹک ٹاک ایپ چین میں لانچ کیے جانے کے ایک سال 2016 میں بین الاقوامی سطح پر لانچ کی گئی تھی اور اب یہ پاکستان سمیت تقریباً سبھی ممالک میں خصوصاً نوجوانوں میں بے حد مقبول ہے۔

اسی مقبولیت کے پیش نظر امکان ہے کہ 2022 کے اختتام تک ٹک ٹاک استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد ایک ارب 80 کروڑ تک پہنچ جائے گی۔

مزیدخبریں