ایک نیوز نیوز: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال جلیل عمران خان غلزئی نے ایس ایچ اوز کے تبادلے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر انصر جٹ پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ صدر میانچنوں تعینات کر دیا دیا گیا ہے۔ انسپکٹر رشید احمد ایس ایچ او تھانہ مخدوم پور سے ایس ایچ تھانہ صدرخانیوال تعینات کردیا۔ انسپکٹر حسنین عباس ایس ایچ او تھانہ عبدالحکیم کو ایس ایچ او تھانہ جہانیاں تعینات کردیا۔ سب انسپکٹر عدنان خورشید پولیس لائن کو ایس ایچ او تھانہ سٹی میانچنوں تعینات کر دیا گیا ہے۔ سب انسپکٹر اظہر تھہیم تھانہ صدر خانیوال سے ایس ایچ او تھانہ چھب کلاں تعینات ہو گئے ہیں۔انسپکٹر ذاکر گجر ایس ایچ او تھانہ صدر خانیوال سے کلوز ٹو لائن منتقل کر دیا گیا ہے۔
انسپکٹر نجف عباس ایس ایچ او تھانہ سٹی میانچنوں سے کلوز ٹو لائن منتقل ہو گئے ہیں۔ سب انسپکٹرز اشرف گجر چھب کلاں، نوید عالم ٹھٹھہ صادق آباد اور ذیشان احمد صدر میانچنوں ایس ایچ اوز سے کلوز ٹو لائن کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ تمام افسران کو فی الفور اپنے عہدوں کا چارج سنبھالنے کی ہدایات جاری کی گئی ہے۔