ایک نیوز نیوز: فیڈرل بورڈ کی جانب سے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چئیرمین فیڈرل بورڈ قیصر عالم کا میٹرک نتائج کی تقریب سے خطاب کیا۔ قیصر عالم کا کہنا ہے کہ : فیڈرل بورڈ کو اعزاز حاصل ہے کہ ریفارمز کا سلسلہ شروع کیا گیا۔ : ڈیجیٹل مانٹیرنگ سسٹم، ای مارکنگ اور تعلیمی اداروں اور امتحانی مراکز کی میپنگ بھی ڈیجیٹل کی گئی ہے۔ 14 سال بعد ہم نے اپنے 2006 کے نصاب کو 2022 میں نافذ کیا۔ ہم نے ایس ایل او کی بنیاد پر امتحانات کا انعقاد کیا۔
تقریب میں وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر ناصر بطور مہمان خصوصی شریک کی۔ وفاقی وزیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا رزلٹ کی شرح میں لڑکیوں کی شرح لڑکوں کی شرح سے کئی ذیادہ ہے۔ پوزیشنز لینے والی تمام بچیاں ہمارے لئے فخر کا باعث ہیں۔ سی ایس ایس امتحانات اور ہر فیلڈ میں لڑکیوں کا کردار بہت اہم ہے۔ پوزیشنز لینے والے تمام ادارے آرمی کے ہیں جو فخر کا باعث ہیں۔