دریائے راوی سمیت پنجاب کے دریاؤں میں سیلاب کا خطرہ نہیں،پی ڈی ایم اے

Aug 03, 2022 | 13:13 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: پی ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ دریائے راوی سمیت پنجاب کے کسی بھی دریا میں ابھی تک سیلاب کا خطرہ نہیں۔تمام دریا اپنے معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے راوی سمیت پنجاب کے کسی بھی دریا میں ابھی تک سیلاب کا خطرہ نہیں۔تمام دریاؤں میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ہے۔دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔زیادہ بارشیں ہونے کی وجہ سے دریاؤں سے جڑے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ موجود رہے گا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق دریاؤں کے کنارے مقیم لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے نوٹسز اور اعلانات بھی کروائے جا رہے ہیں۔ دریاؤں کے کنارے مقیم افراد انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں گے۔ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ادارے الرٹ ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے پراونشینل اور 36 اضلاع کے کنٹرول روم 24 گھنٹے فعال ہیں۔

مزیدخبریں