ملکی معیشت کیلئے بڑا دن ۔۔ ڈالر 15 روپے سستا۔۔ اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی

ڈالر
کیپشن: Dollar

ایک نیوز نیوز: روپے کا دھوبی پٹکا۔ ڈالر لڑکھڑا گیا۔امریکی کرنسی کی قیمت میں یکمشت9 روپے 59 پیسے  کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ایک ڈالر 228 روپے 79 پیسے کا ہوگیا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی کرنسی کی قیمت میں 15 روپےکی  بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد  ڈالر 240 روپے 50 پیسے سے کم ہوکر 225 روپے 50 پیسے کی سطح پر آگیا ہے۔ 

فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بیچنے والے ہیں، خریداری نہیں ہورہی ۔

واضح رہے کہ گزشتہ 4 دنوں سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔  

بدھ کو انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 86 پیسے نیچے آگئی تھی اورڈالر کی 237 روپے 52 پیسے پر فروخت دیکھی گئی۔ فاریکس ڈیلرز کےمطابق ڈالر کی قدر تیزی سے نیچے آنے میں کچھ رکاوٹیں ہیں تاہم دوست ممالک اور آئی ایم ایف سے رقوم آنے پر ڈالر تیزی سے نیچے آسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فارن فنڈنگ کے فیصلے کے بعدعمران خان نئی مشکل میں پھنس گئے

منگل کودن کےاختتام پر انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت 238 روپے 38 پیسے پر آگئی تھی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 240 روپے رہی تھی۔

پیر کو انٹر بینک میں ڈالر 238 روپے 50 پیسے پر بند ہواتھا۔ پیر کو مجموعی طور پر انٹر بینک میں امریکی ڈالر 87 پیسے سستا ہواتھا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 240 روپے پر آگیا تھا۔

اس سے قبل ہفتے کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر 243 روپے اور جمعہ کو 247 روپے پر تھا۔