غیر رجسٹرڈ سکولوں کو سیل کرنے کا فیصلہ

non registerd school seal
کیپشن: non registerd school seal
سورس: google

عمران لطیف: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے غیر رجسٹرڈ سکولوں کو 31 اگست کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔ اگست کے آخر تک رجسٹریشن نہ کروانے والے پرائیوٹ سکولوں کو سیل کردیا جائے گا۔ 

ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق لاہور میں غیر رجسٹرڈ پرائیوٹ سکولوں کی تعداد کم ہوکر 2000 سے بھی کم رہ گئی۔ گذشتہ مالی سال میں 2 ہزار غیر رجسٹرڈ سکولوں کا ریکارڈ آن لائن کیا گیا۔ لاہور میں رجسٹرڈ سکولوں کی تعداد 4600 پر پہنچ گئی ہے۔ 

سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر کا کہنا ہے کہ لاہور میں پرائیوٹ سکولوں کی تعداد7000 سے کم ہے۔ پرائیوٹ سکولز گھر بیٹھے اپنی آن لائن رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔ مذکورہ سکولوں کو بھی رواں سال رجسٹرڈ کروا لیا جائے گا۔