ایک نیوز نیوز:راولپنڈی،اے این ایف نے پاک افغان بارڈر، چمن پر منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
انسداد منشیات فورس کے ترجمان کے مطابق اے این ایف نے چمن بارڈر میں منشیات اسمگلرز کے خلاف کارروائی کے دوران عمار دین نامی افغان باشندے سے 3 کلوگرام آئس برآمدکرلی۔
ملزم کو معمول کی چیکنگ کے دوران گرفتار کیا گیا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم منشیات افغانستان سے پاکستان سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھاجسے ناکام بنادیا گیا۔ملزم کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔