عمران لطیف: اعلی تعلیم کے لیے چھٹی لیکر غائب ہونے والےافسران کےخلاف ہائر ایجوکیشن نے بڑا قدام اٹھا لیا ہے۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے افسران کا ریکارڈ جمع کرنا شروع کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام ڈویژنل ڈائریکٹوریٹ کالجز سے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔
مراسلہ میں کہا گیا ہے اعلی تعلیمی غرض سے چھٹی لینے والے افسران نے تعلیم مکمل کی ؟ مذکورہ افسران نے واپس ڈیپارٹمنٹ جوائن کیا کے نہیں ؟
ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں ہائر ایجوکیشن کمشن سے تصدیق شدہ ہیں ؟مراسلہ میں کہا گیا ہے تمام ڈویژنل ڈائریکٹوریٹ کالجز 3 دن کے اندر اندر ڈیپارٹمنٹ کو رپورٹ جمع کروائیں۔