کراچی: گارڈن ہیڈ کوارٹر میں رکھا دستی بم پھٹ گیا،2 سپاہی جاں بحق

Aug 03, 2022 | 12:41 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: کراچی گارڈن ہیڈ کوارٹر اسلحہ خانے میں رکھا دستی بم دوران ہینڈلنگ پھٹ گیا،واقعے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی گارڈن ہیڈ کوارٹر اسلحہ خانے میں رکھا دستی بم دوران ہینڈلنگ پھٹ گیا،واقعے میں 2 پولیس اہلکار صابر اور شہزاد جاں بحق 3 زخمی ہوگئے۔

سب انسپکٹر سعید اور سپاہی گوہر شدید زخمی  ہوئے،زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔ دھماکے کی آواز سے علاقہ لرز اٹھا،پولیس کے اعلی افسران و دیگر اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

مزیدخبریں