ایمن الظواہری خاموش مگر مہلک میزائل کا ہدف کیسے بنے؟،  

Aug 03, 2022 | 12:08 PM

 ایک نیوز نیوز:ایمن الظواہری کو چیر پھاڑ دینے والے خاموش مگر مہلک   ہیل فائر میزائل کا نشانہ بنایا گیا۔

 برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق صبح 6 بجکر 18 منٹ پر ایک ڈرون سے داغے گئے دو ہیل فائر میزائل الظواہری کے مکان کی بالکونی سے ٹکرائے جس کے نتیجے میں القاعدہ کے سربراہ ہلاک ہو گئے۔ اس حملے میں ان کے خاندان کے دوسرے ارکان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

حملے کے بعد مکان کی کھڑکیاں اڑ گئیں مگر حیرت انگیز طور پر کوئی اور نقصان نظر نہیں آیا۔اس حملے کم معروف ہیل فائر میزائل استعمال کیا گیا تھا جس میں دھماکہ خیز مواد نہیں ہوتا۔ میزائل کی یہ قسم AGM-114R9X کہلاتی ہے اور بارود کی جگہ اس میں چھ بلیڈ لگے ہوتے ہیں جو نشانے پر پہنچتے وقت میزائل کے اطراف سے نکل آتے ہیں۔

  اصل میں تباہی اس کائنیٹک انرجی (حرکی توانائی) کی وجہ سے ہوتی ہے جو بلیڈوں پر مشتمل ہتھیار کے چلنے کے نتیجے میں پیدا ہوتی ہے۔ یہ بلیڈ اپنے ٹارگٹ کو تو کاٹ کر رکھ دیتے ہیں مگر کسی اور کو نقصان نہیں پہنچاتے۔

مزیدخبریں