ایک نیوز نیوز: پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیدر لینڈ اور ایشیاکپ کیلئے قومی اسکواڈ کااعلان کردیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیدر لینڈز کے خلاف 3 میچز کے لیے 16 جبکہ ایشیاکپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔ نیدر لینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے میچ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم میں فاسٹ باؤلر حسن علی کی جگہ نسیم شاہ کو اسکواڈز کا حصہ بنایا گیا ہے۔ سلمان علی آغا نے قومی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ میں واپسی کی ہے۔ فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی دونوں اسکواڈز کا حصہ ہیں لیکن شاہین آفریدی کے ری ہیب کا جائزہ لینے کے بعد ان کی فائنل الیون میں شمولیت کا فیصلہ کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق عبداللہ شفیق، امام الحق، محمد حارث، سلمان علی آغا اور زاہد محمود نیدرلینڈز میں ون ڈے سیریز کھیلنے کے بعد وطن واپس آجائیں گے جبکہ آصف علی، حیدر علی، افتخار احمد اور عثمان قادر متحدہ عرب امارات میں ایشیا کپ کے لیے قومی ٹی20 اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔
نیدر لینڈ کیلئے پاکستانی اسکوڈ میں:
بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رؤف، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور زاہد محمود شامل ہیں۔
ایشیاکپ قومی اسکوڈ:
بابراعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر شامل ہیں۔
اعلان کردہ اسکوڈز میں شامل قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 6 سے 11 اگست تک لاہور میں لگایا جائے گا۔ قومی اسکوڈ 11 اور 12 اگست کی درمیانی شب میں ایمسٹرڈیم روانہ ہوگا جہاں سے وہ ایشیا کپ میں شرکت کرنے 22 اگست کو دبئی پہنچے گا۔